رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ سے

ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ سے تجاوز کرگئی، الیکشن کمیشن

ویب ڈیسک: الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے، جس کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 12 لاکھ 75 ہزار 222 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 13 لاکھ 93 ہزار 293 ہے، اس حوالے سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مرد ووٹرز کی شرح 53 اعشاریہ 72 اور خواتین ووٹرز کی شرح 46 اعشاریہ 2 ہے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی کل تعداد 11 لاکھ 70 ہزار 744 ہے، جن میں مرد ووٹرز 6 لاکھ 13 ہزار 118 اور خواتین ووٹرز 5 لاکھ 57 ہزار 626 ہیں۔
پنجاب میں ووٹرز 7 کروڑ 55 لاکھ 45 ہزار 995 ہیں، ان میں مرد ووٹرز 4 کروڑ 24 لاکھ 11 ہزار 112 جبکہ خواتین ووٹرز 3 کروڑ 53 لاکھ 4 ہزار 883 ہیں۔
بلوچستان میں 55 لاکھ 37 ہزار 699 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، ان میں مرد ووٹرز 31 لاکھ 1 ہزار 640 جبکہ خواتین ووٹرز 24 لاکھ 36 ہزار 59 ہیں۔
خیبرپختونخوا میں ووٹرز کی کل تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ 89 ہزار 371 ہے، ان میں میل ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 22 لاکھ 84 ہزار 853 جبکہ زنانہ ووٹرز کی تعداد 1 کروڑ 3 لاکھ 4 ہزار 518 بتائی گئی ہے۔
صوبہ سندھ میں مجموعی طور پر 2 کروڑ 78 لاکھ 24 ہزار 706 ووٹرز ہیں، اعداد و شمار کے مطابق صوبہ سندھ میں مرد ووٹرز 1 کروڑ 50 لاکھ 34 ہزار 499 جبکہ خواتین ووٹرز 1 کروڑ 27 لاکھ 90 ہزار 207 ہیں۔ یاد رہے الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹرز کے اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے، جس کے مطابق ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  رستم، ڈی چوک کا ایک اور زخمی چل بسا، جنازہ آج ادا کیا جائیگا