ویب ڈیسک: اینٹی کرپشن پختونخوا کی کارروائی کے دوران قبضۃ مافیا سے مردان میں 4کنال 13 مرلے کمرشل اراضی واگزارکرا کر اسے محکمہ آب پاشی کے حوالے کر دیا گیا۔
ضلع مردان کے علاقے کاٹلنگ میں 4کنال 13 مرلے کمرشل اراضی پر غیر قانونی قبضے کے حوالے سے شکایات محکمہ کو موصول ہو رہی تھیں، جس پر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے انکوائری کی، جس میں ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے مالیت کی 4کنال تیزہ مرلے کی اراضی پر غیر قانونی قبضے کا انکشاف ہوا۔
اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے کاٹلنگ کے مٹہ اوڈیگرام میں 1 کنال 5 مرلہ اراضی اور ڈھیرئی میں 3 کنال 8 مرلہ اراضی کو مقامی انتظامیہ اور پولیس کی مدد سے ریکور کرکے اسے محکمہ آبپاشی کے حوالے کر دیا۔
