ویب ڈیسک: ضلع کرم میں قومی بنکرز کو مرحلہ وار توڑنے کا سلسلہ کل سے دوبارہ شروع ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع کرم میں 61 گاڑیوں پر مشتمل سامان رسد کا قافلہ پاڑا چنار پہنچ گیا ہے جبکہ سامان رسد لے جانے والے گاڑیوں کا ایک اور قافلہ کل 24 جنوری کو روانہ کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ ضلع کرم میں قومی بنکرز کو مرحلہ وار توڑنے کا سلسلہ کل سے دوبارہ شروع ہوگا۔ اگلے تین دنوں کے اندر صوبائی حکومت کے زیر انتظام امن معائدے کے دستخط کُنِندہ اور امن کمیٹیوں کے ممبرز کے جرگہ کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔
امن معائدے کے مطابق حکومت اور تمام فریقین کے مابین اسلحہ جمع کرنے کے طریقہ کار کے معاملات طے کیے جا رہے ہیں، امن معائدے کے مطابق ریاست کسی بھی شر پسند کے خلاف سخت کاروائی کرے گی۔
