ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے سرکاری ملازمین پر پولیس کی شیلنگ، پولیس نے مظاہرین کے منتشر کرنے کیلئے اقدام اٹھایا۔
تفصیلات کے مطابق آل گورنمنٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کے رہنماؤں کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری رہا، اس دوران سرکاری ملازمین سٹی نمبر 1 سکول سے نکل کر اسمبلی چوک پہنچنا شروع ہوئے، مظاہرین کا کہنا تھا کہ پینشن اصلاحات کے نام پر ہمارے بچوں کے ساتھ ظلم کیا جا رہا ہے ، ہمارے ساتھیوں کو رات گئے گرفتار کیا گیا جوکہ سراسر ظلم ہے.
احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین کے ایک بار پھر خیبر روڈ کو یکطرفہ ٹریفک کے لئے بند کر دیا، اس موقع پر اسمبلی چوک میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی،
اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے سرکاری ملازمین پر پولیس نے شیلنگ کر دی، اس حوالے سے بتایا گیا کہ پولیس نے مظاہرین کے منتشر کرنے کیلئے اقدام اٹھایا۔
پنشن میںکٹوتی اور دیگر مطالبات کے حق میںسرکاری ملازمین کے احتجاج کو آج دوسرا دن تھا، اس دن صوبہ سے مظاہرین نے جمع ہو کر اسمبلی چوک کی طرف بڑھنے کی کوشش کی تاکہ اپنے مطالبات حکام تک پہنچا سکیں، اس دوران پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کرتے ہوئے مظاہرین پر شیلنگ کر دی۔
اس دوران پولیس کی جانب سے احتجاج کرنے والے ملازمین کی پکڑ دھکڑ بھی شروع ہو گئی ہے، پولیس کی بھاری نفری مظاہرین کو گرفتار کرنے کے لئے سٹی نمبر سکول میں داخل ہو گئی ، اس موقع رپ مظاہرین منتشر ہو کر سٹی نمبر 1 سکول میںواپس چلے گئے.
یاد رہے کہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے سرکاری ملازمین پر پولیس کی شیلنگ، پولیس نے مظاہرین کے منتشر کرنے کیلئے اقدام اٹھایا۔
