سعودی ولی عہد اور ٹرمپ میں

سعودی ولی عہد اور ٹرمپ میں ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: سعودی ولی عہد اور ٹرمپ میں ٹیلیفونک رابطہ، دوبارہ امریکی صدر بننے پر مبارکباد دینے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفسیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ شہزادہ محمد بن سلمان اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیلی فونک گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی امور پرتبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ کراون پرنس نے صدر ٹرمپ کو دوبارہ منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دہشتگردی کی روک تھام کے لیے دو طرفہ تعاون کوبڑھانے پر اتفاق کیا، اس دوران دونوں رہنماوں نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن اور سلامتی سے متعلق بھی بات چیت کی۔
ٹیلیفونک گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب اگلے 4 سالوں میں600 ارب ڈالرزکی سرمایہ کاری اور تجارت کو بڑھانا چاہتا ہے۔ اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کو فروغ دے گا۔

مزید پڑھیں:  دیربالا، فیلڈر گاڑی کھائی میں جا گری، 6 افراد زخمی