غزہ میں تباہ حال ملبے سے

غزہ میں تباہ حال ملبے سے 2 روز میں 200 لاشیں برآمد

ویب ڈیسک: بنگ بندی معاہدے کے بعد اپنے اپنے علاقوں کو فلسطینیوں کے لوٹنے کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران غزہ میں تباہ حال ملبے سے 2 روز میں 200 لاشیں برآمد کی گئی ہیِں۔ یہ علاقے جنگ کے زمانہ میں کھنڈرات کا روپ دھار چکے ہیں، اور اس دوران یہاں سے شہداء کی نعشیں نہیں نکالی جا سکی تھیں۔
دوسری جانب مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے جنین شہر میں فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے، اس دوران جنگی ہیلی کاپٹرز اور ٹینکوں کا استعمال کیا گیا، جس کی وجہ سے فلسطینی دوبارہ اپنے گھر چھوڑنے پر مجبورہوگئے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ میں تباہ حال عمارتوں کے ملبے سے2 روزمیں 200 نعشیں نکال لی گئیں، اور غزہ میں اسرائیلی حملوں سے تباہ ہونے والے حماس ہیڈکوارٹر کے باہر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ