لقمان چوکی پر نامعلوم افراد کی

ٹانک، لقمان چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: ضلع ٹانک میں لقمان چوکی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا ہے کہ ٹانک میں تھانہ سٹی کی حدود لقمان چوکی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے ، جس سے چوکی پر تعینات پولیس اہلکار زخمی ہوا ہے۔
زخمی پولیس اہلکار کو فوری علاج معالجہ کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقیل کر دیا گیا، اور واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر 30جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام