ویب ڈیسک: بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ میریان کی حدود نورڑ میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایف سی اہلکار خورشید عالم کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔
ریسکیو ٹیم نے اطلاع ملتے ہی فوری طورپر جائے وقوعہ پرپہنچ کر مقتول کی نعش کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔
شہید ہونے والے ایف سی اہلکار کا تعلق لکی مروت کے علاقے بحرام خیل سے ہے جوکہ کچھ دن قبل چھٹی پر گھر ایا تھا ۔
واقعہ کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔
