ویب ڈیسک: ایبٹ آباد میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان قتل جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق واقعہ ایبٹ آباد نواں شہر میں پیش آیا جہاں جائیداد کے تنازعے پر دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا ۔
تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان قتل جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپرہسپتال منتقل کیا گیا ۔
قتل ہونے والے نوجوان کی شناخت علی جان کے نام سے ہوئی ، ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔
پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔
