ویب ڈیسک: مردان میں گاڑی پر فائرنگ سے 2طالب علم جاں بحق ہو گئے ۔
ذرائع کے مطابق واقعہ مردان نستہ روڈ پرپیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو طالب علم موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔
جاں بحق ہونے والے طالب علموں کی شناخت سدیس سکنہ غریب آباد موضع مایار اور شہزاد ساکن شریف آباد کے نام سے ہوئی ۔
پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیں ۔
