ویب ڈیسک: کرم میں بنکرز کی مسماری کا سلسلہ کل دوبارہ شروع کیا جائے گا جبکہ سامان رسد لے جانے والا گاڑیوں کا ایک اور قافلہ پارا چنار جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق اپر کرم کے لئے سامان رسد اور بنکرز کی مسماری کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے تحت کل سامان رسد لے جانے والا گاڑیوں کا ایک اور قافلہ پارا چنار جائے گا ۔
نئے شیڈول کے مطابق قومی بنکرز کو مسمار کرنے کا مرحلہ وار سلسلہ بھی کل سے دوبارہ شروع کر دیا جائے گا ۔
ذرائع نے بتایا کہ اگلے تین دنوں کے اندر صوبائی حکومت کے زیر انتظام امن معائدے کے دستخط کندہ اور امن کمیٹیوں کے ممبرز کے جرگہ کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق قافلوں کی روانگی اور بنکرز کی مسماری کا سلسلہ کل دوبارہ شروع ہو گا جبکہ اگلے تین دنوں کے اندر صوبائی حکومت کے زیر انتظام امن معائدے کے دستخط کنِندہ اور امن کمیٹیوں کے ممبرز کے جرگہ کا انعقاد بھی کیا جائے گا ۔
سرکاری ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ امن معائدے کے مطابق حکومت اور تمام فریقین کے مابین اسلحہ جمع کرنے کے طریقہ کار کے معاملات طے کیے جا رہے ہیں اور امن معائدے کے مطابق ریاست کسی بھی شر پسند کے خلاف سخت کاروائی کرے گی۔
