ویب ڈیسک: پشاور کے علاقہ بڈھ بیر میں گاڑی پر فائرنگ سے 2افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق واقعہ تھانہ بڈھ بیر کی حدود مین کوہاٹ روڈ پر پیش آیا جہاں چچا زاد بھائیوں حضر حیات ولد حشمت اور شہزاد خان ولد ہاشم خان ساکنان اورکزئی حال بھانہ ماڑی نے جائیداد کے تنازعہ پر ہنگو میں عدالت میں پیشی سے واپسی پر چچا زاد بھائیوں محمد عامر ولد میر عالم ، عالمگیر ولد حاجی اکبر اور زرداد ولد ناصر خان ساکنان اورکزئی حال بھانہ ماڑی پر فائرنگ کردی ۔
فائرنگ کے نتیجے میں محمد عامر ولد میر عالم ، عالمگیر ولد حاجی اکبر جان بحق جبکہ زرداد ولد ناصر خان لگ کر زخمی ہو گیا ہے ۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فوری موقع پر پہنچ کر نعشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے جبکہ مجروح کو بعرض علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا ۔
مدعی ہدایت ولد شریف اللہ نے ملزمان کے خلاف ایل آر ایچ ہسپتال میں رپورٹ کی ہے جس پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کا سلسلہ جاری ہے ۔
