ویب ڈیسک: بنوں میں اغواء کئے جانے والے چیئرمین سب ڈویژن وزیر ملک مستو خان اوران کے ساتھی رہا کردیئے گئے ۔
خاندانی ذرائع نے اس حوالے سے بتایا کہ چیئرمین سب ڈویژن وزیر ملک مستو خان سمیت تمام مغویوں کو غیر مشروط طورپر چھوڑ دیا گیا ہے ۔
چاروں مغوی ڈائریکٹر ہاسنگ اتھارٹی خیبر پختونخوا غازی نواز کی نماز جنازہ سے واپسی پر لاپتہ ہوئے تھے ۔
ٹانک کے علاقے مڈی درابن کے مقام پر انہیں نامعلوم مسلح گروپ نے گاڑی سمیت اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا ۔
خاندانی ذرائع نے بتایا کہ مذاکرات کے نتیجے میں چاروں مغویوں کو غیر مشروط طورپر رہائی ملی ۔
