ویب ڈیسک: مذاکراتی ٹیم کی جانب سے سخت موقف کے بعد اگیگا خیبرپختونخوا کا پنشن معاملات کیلئے وفاق میں احتجاج کا اعلان، 10 فروری کو متفقہ طور پر اسلام آباد میں احتجاج کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے صوبائی ملازمین کو ٹف ٹائم دیا گیا، اور مذاکراتی ٹیم کی جانب سے دو ٹوک الفاظ میں انکار نے صوبائی ملازمین کو اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ اس صورتحال مِں اگیگا خیبرپختونخوا کا پنشن معاملات کیلئے وفاق میں احتجاج کے اعلان کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ 10 فروری کو متفقہ طور پر اسلام آباد میں بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔
چئیرمین آگیگا وزیر زادہ کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین پر شیلنگ کے خلاف تمام اداروں میں آج یوم سیاہ منایا جائے گا، اور 10فروری کے اسلام آباد احتجاج میں شرکت کے لئے خیبرپختونخوا میں ہونے والے اس احتجاج کو موخر کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ 10 فروری کے بعد نیا لائحہ عمل دیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پشاور میںہونے والے اگیکا کے احتجاج کے دوران مظاہرین نے اسمبلی چوک جانے کا فیصلہ کیا، لیکن اس دوران انہیں روکنے کی غرضسے پولیس کی جانب سے ان پر شیلنگ کی گئی.
