ویب ڈیسک: ضلع لکی مروت میں ڈاکوں کی مسافر وین پر فائرنگ سے ایک مسافر جاں بحق ہو گیا، اسی جگہ بینک کی گاڑی کو بھی لوٹا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ضلع لکی مروت کے تھانہ لکی سٹی کی حدود حاجی گل وانڈا کے قریب ڈاکوں کی مسافر وین پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فائرنگ کے نتیجے میں ایک مسافر جاں بحق ہو گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ مسافر بس بنوں سے رائیونڈ جا رہی تھی، جاں بحق شخص کی شناخت اشفاق خان سکنہ کرم گڑھی بنوں سے ہوئی، جس کی نعش کو لکی سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
یاد رہے چند ہفتے قبل اسی جگہ بنک کی گاڑی کو بھی ڈاکوؤں نے لوٹا تھا۔
