شہبازشریف کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

شہبازشریف کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط، عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

ویب ڈیسک: پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط، انہوں نے نومنتخب امریکی صدر کو لکھے گئے خط میں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔
20 جنوری کو ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسری بار امریکی صدارت کے عہدے کا حلف اٹھایا، جس کے بعد وہ امریکا کے 47 ویں صدر بنے۔ ترجمان دفترخارجہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خط میں امریکی صدر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔
واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث 40 سال بعد حلف برداری کی تقریب ان ڈور رکھی گئی، اس تقریب میں پاکستان کی کئی سیاسی شخصیات اور پاکستانی امریکن بھی شریک ہوئے۔
یاد رہے پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط، انہوں نے نومنتخب امریکی صدر کو لکھے گئے خط میں عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کا بیان خطے میں آگ بھڑکا سکتا ہے، حماس