ویب ڈیسک: غزہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود صیہونی کارروائیاں جاری ہیں، ان خونیں کارروائیوں کے دوران 14فلسطینی شہید جبکہ 5 زخمی ہو گئے ہیں۔ اس صورتحال میں غزہ میں امن معاہدے کا وجود اور اثر دکھائی نہیں دے رہا، کیونکہ اس معاہدے کے باوجود غزہ میں مکمل سیز فائر نہ ہوسکا۔
اسرائیلی افواج پر جنگی جنون بدستور سوار دکھائی دیتا ہے، صیہونیوں کی وجہ سے مغربی کنارے میں فائرنگ واقعات کے دوران جہاں 14فلسطینی شہید ہوئے ہیں وہیں 5 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حملوں سے مغربی کنارے میں جنین کیمپ تباہ، جبکہ درجنوں فلسطینی گرفتار کر لئے گئے، جبری انخلا کے بعد جنین میں ہزاروں فلسطینی بے گھر جبکہ درجنوں نئی چوکیاں قائم کر دی گئی ہیں، قتل و غارت گری کے جنون میں مبتلا صیہونی فورسز نے مغربی کنارے میں کئی گھروں کو نذر آتش کر دیا۔
دوسری جانب جنین میں حماس اور صیہونی افواج میں جھڑپیں جاری ہیں، القدس بریگیڈز کے مطابق حماس مجاہدین نے اسرائیلی فوجی گاڑی پر حملہ کر دیا جس سے ان کے متعدد فوجی شدید زخمی ہوگئے۔ ادھر جنوبی غزہ اور رفح میں اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں پر فائرنگ سے 24 گھنٹوں میں مزید 120 مظلوم فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ یاد رہے غزہ جنگ بندی معاہدے کے باوجود صیہونی کارروائیاں جاری ہیں، ان خونیں کارروائیوں کے دوران 14فلسطینی شہید جبکہ 5 زخمی ہو گئے ہیں۔
