ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس کی صدارت وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کرینگے، اجلاس کیلئے 13 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔
اجلاس میں متعلقہ وزراء اور سیکرٹریز شرکت کریں گے، اس دوران ضلع کرم میں ٹی ڈی پیز کیلئے ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری بھی کابینہ سے لی جائے گی، اپر چترال میں جوان مرکز کا قیام اور چارسدہ میں جوان مرکز کی تعمیر کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
خیبر پختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں دیگر اہم امور بھی زیر بحث آئیں گے، اس حوالے سے جاری ہونے والے 13 نکاتی ایجنڈے میں خیبرپختونخوا کنٹرولر آف نارکوٹکس سبسٹانس ایکٹ 2019 میں ترمیم کی منظوری اور سولرائزیشن آف ہاؤس اینیشیٹیو منصوبے کی منظوری بھی کابینہ سے لی جائیگی۔
