ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں آج کی قانون سازی کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایجنڈے میں 8 بل رکھے ہیں، حکومت جوڈیشل کمیشن کا اعلان کرے تو مذاکرات پر غور کرلیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ہولڈ کیے ہیں، ہم کھلے دل کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے تھے، اور صرف دو مطالبات رکھے، تاہم اس میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی، کمیشن کیلئے 7 دن کافی تھے لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم دوبارہ غور کرلیتے ہیں لیکن حکومت جوڈیشل کمیشن کا اعلان تو کرے، کس بات نے روکا ہے۔
