ویب ڈیسک: ’’یوم تعلیم‘‘پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور دنیا بھر میں تعلیم تک یکساں رسائی کو یقینی بنانا ہے۔
اقوام متحدہ کے مطابق تعلیم ہر انسان کا بنیادی حق ہے، لیکن پاکستان میں تعلیم کی صورتحال تسلی بخش نہیں، یہاں شرح خواندگی تقریباً 59 فیصد ہے جو کہ جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں سکول جانے کی عمر کے تقریباً 2 کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں، خاص طور پر دیہی علاقوں اور خواتین کی تعلیم پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔
ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ فنڈز، سکولوں اور اساتذہ کی کمی سمیت غربت، صنفی عدم مساوات اور سہولیات کی عدم دستیابی شرح خواندگی کی کمی کی اہم وجوہات ہیں، ملک میں اعلیٰ تعلیم کا بھی یہی حال ہے۔یاد رہے ’’یوم تعلیم‘‘پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج منایا جا رہا ہے، اس دن کو منانے کا مقصد تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور دنیا بھر میں تعلیم تک یکساں رسائی کو یقینی بنانا ہے۔
