اسد قیصر اور مولانا فضل الرحمان

اسد قیصر اور مولانا فضل الرحمان میں ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر مشاورت

ویب ڈیسک: حکومت سے مذکرات ناکام ہونے پر تحریک انصاف کے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے شروع ہو گئے ہیں، اس سلسلے میں اسد قیصر اور مولانا فضل الرحمان میں ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں دونوں رہنماوں میں اہم امور پر مشاورت کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان رابطے بحال ہوگئے، اور دونوں پارٹیوں کے درمیان ملاقات آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ ‏مولانا فضل الرحمان سے پی ٹی آئی وفد آئندہ ہفتے کے آغاز میں ملاقات کرے گا، ٹیلیفونک رابطہ میں اگلے ہفتے ہونیوالی ملاقات بارے مشاورت کی گئی۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنمائوں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی اور اگلے ہفتے ہونے والی ملاقات اور دیگر اہم امور پر مشاورت کی۔
اس موقع پر رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ قائد جمیعت سے اگلے ہفتے ملاقات ہو گی اور مزید سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو بھی کریں گے۔ یاد رہے تحریک انصاف کے رہنمائوں کی پیر یا منگل کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہو سکتی ہے جس میں اپوزیشن الائنس تشکیل دینے سے متعلق بات چیت ہو گی۔

مزید پڑھیں:  سینیٹر علی ظفر کا چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط، اجلاس ملتوی کرنیکا مطالبہ