خوردنی اشیاء اور ادویات کی کھیپ

خوردنی اشیاء اور ادویات کی کھیپ کرم روانہ، گن شپ ہیلی کاپٹر سے نگرانی

ویب ڈیسک: خوردنی اشیاء اور ادویات کی کھیپ کرم روانہ کر دی گئی ہے، جس کی گن شپ ہیلی کاپٹر سے نگرانی کی جا رہی ہے، اس حوالے سے مشیر صحت احتشام علی کا کہنا ہےکہ اپر کرم کے لیے ادویات کی مزید کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ ضروری ادویات کی ایک اور کھیپ پاڑا چنار روانہ کی گئی ہے، جو ایم ایس پاڑا چنار کے حوالے کی جائیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ 1500 کلو وزنی ادویات حکومت کے ہیلی کاپٹر میں ایک ہی پرواز کے ذریعے پاڑا چنار بھیجی جارہی ہیں۔ان ادویات میں انٹی بائیوٹکس، سیرپ، پین کلرز، بچوں کے لیے ادویات شامل ہیں۔زمینی رابطہ بحال ہونے تک ہیلی کے ذریعے ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
خوردنی اشیاء اور ادویات کی کھیپ کرم روانہ کر دی گئی ہے، یہ قافلہ سخت سکیورٹی میں روانہ ہو چکا ہے جو علیزئی کا علاقہ کراس کر چکا ہے، گن شپ ہیلی کاپٹر کے ذریعے قافلے کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ اُھر مقامی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم میں بحالی اور بگن، گوزگری اور پی سی آر میں معاوضے کے چیکس کی تقسیم اور بگن کی عمارتوں پر بھی بحالی کا کام تیز رفتاری سے جاری ہے۔
کرم کے مختلف واقعات میں نقصان اٹھانے والے پرامن افراد اور خاندانوں میں معاوضے کی تقسیم کا سلسلہ آج سے شروع کردیا گیا ہے. سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹل سے 20 سے زائد چھوٹی گاڑیوں پر مشتمل قافلہ پہلے اور اس کے تھوڑی دیر بعد دیگر 50 بڑی گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار کیلئے روانہ کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ ہنگو کے مطابق سامان رسد کا چوتھا قافلہ پاراچنار بھیجا گیا ہے ، جس کی سیکورٹی نگرانی آر پی او کوہاٹ اور کمشنر کوہاٹ خود کر رہے ہیں۔ قافلےکی گزارگاہ پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ کرم میں مختلف واقعات کے دوران نقصان اٹھانے والے پرامن افراد اور خاندانوں میں معاوضے کی تقسیم کا سلسلہ بھی آج سے شروع کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق قافلے میں آٹا، چینی، پھل، سبزیاں اور ادویات پر مشتمل سامان شامل ہے، کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں ذمہ داران سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا- اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ آج کا قافلہ اب تک جانے والے قافلوں میں گاڑیوں کی تعداد اور سامان رسد کے حجم کے حساب سے سب سے بڑا ہے، دوسری جانب اپر کرم کیلئے ادویات ضروریہ کی ایک اور کھیپ پارا چنار روانہ کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹرمپ پیوٹن ٹیلیفونک رابطے کا انکشاف، یوکرین جنگ خاتمے پر بات چیت