یکطرفہ طور پر ختم ہونیوالے مذاکرات

یکطرفہ طور پر ختم ہونیوالے مذاکرات کے بعد کس سے بات کریں، عرفان صدیقی

ویب ڈیسک: حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات ہم نے ختم نہیں کئے، یکطرفہ طور پر ختم ہونیوالے مذاکرات کے بعد ہم کس سے بات کریں، یہ کوئی بچوں کا کھیل نہِیں، تحریک انصاف کو اس اگر مگر کے کھِیل سے نکلنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جیل کا پھاٹک کھلتا ہے اور کوئی صاحب اچانک اعلان کر دیتے ہیں، ان کی کمیٹی کو بھی پتہ نہیں ہوتا، بیرسٹر گوہر کمیٹی کے ممبر نہیں، انہیں چاہئے کہ وہ مذاکراتی کمیٹی کو سمجھائیں، تاکہ مذاکرات کا سلسلہ جاری رہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم نے حکومت کے ساتھ جاری مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ ہم نے مذاکرات ختم نہیں کیے، اس حوالے سے طے ہوا تھا کہ 28 تاریخ کو بیٹھیں تو آئیں بیٹھیں، سنیں ہمیں، لیکن انہوں نے یکطرفہ طور پر ہی مذاکراتی عمل ختم کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرسٹر گوہر اُس کمیٹی کے ممبر نہیں، وہ اپنی کمیٹی سے کہیں کہ جو وعدہ کیا تھا اس کے مطابق جا کر بیٹھیں اجلاس میں، یہ ایک دن کچھ کہتے ہیں، اور دوسرے دن کچھ اور کہہ دیتے ہیں، ہم اُن کے اِس کھیل کا حصہ نہیں بن سکتے۔ عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ مذاکرات ہم نے ختم نہیں کئے، یکطرفہ طور پر ختم ہونیوالے مذاکرات کے بعد ہم کس سے بات کریں، یہ کوئی بچوں کا کھیل نہِیں، تحریک انصاف کو اس اگر مگر کے کھِیل سے نکلنا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پولیو ڈیوٹی سے واپس آتے پولیس اہلکار پر فائرنگ، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل