پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 15 ہزار کی حد بحال

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 15 ہزار کی حد بحال ہو گئی ہے، آج ابتداء میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا، جس کے بعد ایک بار پھر ایک لاکھ 15 ہزار کی حد بحال ہو گئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں استحکام برقرار رہا، اور اس دن انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ 15 ہزار کی حد عبور کر لی۔ جمعہ کو سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان دیکھا گیا۔
پی ایس ای کے 100 انڈیکس میں 1129 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 15 ہزار 167 کی سطح پر پہنچ گیا، گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس میں اضافے کے بعد ایک لاکھ 14 ہزار کی سطح بحال ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  شب برأت آج عقیدت و احترام کیساتھ منائی جائے گی