پولیس اہلکار کو اغوا

ٹانک، نامعلوم افراد گھر جلانے کے بعد پولیس اہلکار کو اغوا کر گئے

ویب ڈیسک: ضلع ٹانک میں نامعلوم افراد گھر جلانے کے بعد پولیس اہلکار کو اغوا کر گئے، اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ تھانہ صدر کے علاقہ گاؤں گرہ شادہ میں پیش آیا، جہاں رات گئے نامعلوم افراد نے پولس کانسٹیبل اختر زمان کا گھر مکمل جلا دیا۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نامعلوم افراد گھر جلانے کے بعد پولیس اہلکار اختر زمان کو اغواء کر کے اپنے ساتھ لے گئے۔ مغوی پولیس اہلکار کو بازیاب کرنے کے لئے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن،5دہشت گردہلاک