مذاکرات ختم کرنے کی ذمہ دار

مذاکرات ختم کرنے کی ذمہ دار خود حکومت ہے، شوکت یوسفزئی

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مذاکرات ختم کرنے کی ذمہ دار خود حکومت ہے، ان کے اس غیر سنجیدہ رویئے کی ہی وجہ سے معاملات بگڑ گئے۔
شوکت یوسفزئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے مذاکرات کسی خوف، دباؤ اور کسی کے کہنے پر نہیں بلکہ ملک کی خاطرکئے تھے، حکومت آج بھی سنجیدہ ہوجائے اور جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کر دے تو مذاکرات دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم ہونے کے حوالے سے وفاقی وزرا کے بیانات پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ختم کرنے کی ذمہ دار خود حکومت ہے، ان کے غیر سنجیدہ روئیوں کی وجہ سے ہی حالات انحراف پر منتج ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے مذاکرات کسی خوف، دباؤ اورکسی کے کہنے پر نہیں بلکہ ملک کی خاطر کیے تھے، بدقسمتی سے حکومت نے مذاکرات کو گڈا گڈی کا کھیل سمجھا۔ حکومت آج بھی سنجیدہ ہو جائے اور جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان کر دے تو مذاکرات دوبارہ شروع ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو احساس ہے کہ ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے اور وہ ملک کو تباہی سے بچانا چاہتے ہیں، حکومت کو ملک کی فکر ہے تو ہمارے مطالبات کو تسلیم کرے، تحریک انصاف آج بھی ملک کی سب سے پاپولر اور بڑی سیاسی جماعت ہے۔

مزید پڑھیں:  امریکہ میں گرفتار تارکین وطن کی گوانتاناموبے منتقلی کا آغاز کر دیا گیا