ویب ڈیسک: شمالی وزیرستان میں 3 افراد کی ٹارگٹ کلنگ، یہ واقعہ میر علی میں پیش آیا، ٹاگٹ کلنگ کے بعد تینوں نعشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں 3 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ تھانہ میرعلی حیدر خیل قمرخیل کی حدود میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 قیمتی جانیں ضائع ہو گئی ہیں۔
سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، مقتولین میں جاسیم، سید ملوک اور انضمام شامل ہیں، تینوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے میرعلی ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
