ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا اسمبلی نے پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف مذمتی قرار داد منظور کرلی ۔
خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا جس میں پی ٹی آئی کے شفیع اللہ جان نے قرار داد پیش کی ۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں پاس ہونے والا پیکا ترمیمی ایکٹ آزادی صحافت پر قدغن ہے ، خیبر پختونخوا اسمبلی آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر قدغن کو یکسر مسترد کرتی ہے ۔
شفیع اللہ جان نے قرار داد میں موقف اپنایا کہ صحافی برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایکٹ کی مذمت کرتے ہیں ۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ وفاق پیکا ایکٹ سے غیر جمہوری اور متنازعہ ترامیم واپس لے ۔
