ویب ڈیسک:خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیکا ایکٹ میں ترامیم کے خلاف صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے بائیکاٹ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو پارلیمانی صحافیوں نے پیکا ایکٹ میں ترامیم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اجلاس سے بائیکاٹ کیا ۔
صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے پیکا ایکٹ میں ترامیم کے خلاف نعرے بازی کی ۔
احتجاج میں پشاور پریس کلب اور خیبر یونین آف جرنلسٹس کے صدور سمیت اراکین اسمبلی مشتاق غنی، ڈاکٹر امجد اور صوبائی وزیر فضل شکور بھی احتجاج میں شریک ہوئے ۔
اس موقع پر مشتاق احمد غنی نے کہا کہ صحافیوں کے موقف کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ جہاں بھی صحافت پر سنسر شپ لگا دی جائے یہ مارشل لا کی باقیات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صحافی حکومت کی آنکھ اور کان ہیں،پہلے میڈیا ہائوسز کو یرغمال بنایا گیاجبکہ اخباری صنعت کو نقصان پہنچ چکا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ خیبر پختونخوا کی حکومت صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہے ۔
