ویب ڈیسک: بلوچستان کے 2اہم دہشتگرد کمانڈروں نے ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالتے ہوئے قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان کردیا ۔
کوئٹہ میں صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہشت گرد کمانڈر نجیب اللہ عرفدرویش عرف آدم اور عبدالرشید عرف خدائیداد عرف کماش اپنے ساتھیوں سمیت باقاعدہ طورپر قومی دھارے میں شامل ہو گئے ۔
کمانڈر نجیب اللہ نے کہا کہ ہمیں ریاست پاکستان کو کمزور کرنے کیلئے سپورٹ کیا جارہا تھا، بلوچ آزادی پسند لیڈرز خود غیر ممالک میں عیش و عشرت کی زندگی گزار رہے ہیں۔
اس موقع پر دو نوجوانوں نے بتایا کہ بی ایل اے نے ان کے خراب مالی حالات کا فائدہ اٹھایا، ریاست کے خلاف ذہن سازی کی۔
صوبائی وزیر ظہور بلیدی نے کہا کہ پہاڑوں پر بیٹھے گمراہ افراد کے لیے راستہ کھلا ہے، حکومت ہتھیار ڈالنے والوں کا کھلے دل سے خیر مقدم کرتی ہے۔
