ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے صوبے میں پولیس طرز پر نئی فورس بنانے کا فیصلہ کر لیاگیا ہے ۔
نئی فورس کے قیام کے لیے ریگولیٹری فورس بل صوبائی اسمبلی میں پیش کیا گیا،فورس ریگولیٹری قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے بنائی جائے گی۔
اسمبلی میں پیش کردہ مسودے کے مطابق ریگولیٹری فورس کیلئے الگ پولیس اسٹیشنز اوریونیفارم ہوگی، فورس ماحولیاتی تحفظ، قیمتوں پر کنٹرول سمیت 19 قوانین کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھے گی۔
ریگولیٹری فورس کنال اینڈ ڈرینج ایکٹ، الیکٹریسٹی ایکٹ کی خلاف ورزی پرکارروائی کریگی۔اس کا ہیڈ آفس پشاور میں ہوگا، ہر ضلع میں الگ الگ ریگولیٹری فورس ہوگی۔
ریگولیٹری فورس کیلئے نئی بھرتیاں یا پولیس فورس اور لیویز اہلکاروں کو شامل کیا جائے گا۔
