آسکر 2025کی نامزدگیوں

آسکر 2025کی نامزدگیوں کا اعلان، ہسپانوی فلم ‘ایمیلیا پیرز ‘سرفہرست

ویب ڈیسک: سال 2025کے آسکر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں ہسپانوی تھرلر فلم ایمیلیا پیرز سرفہرست ہے۔
شائقین کو آسکر 2025کی نامزدگیوں کا بے صبری سے انتظار تھا کیوں کہ لاس اینجلس میں لگنے والی خوفناک آگ کے باعث اس اعلان کو ملتوی کردیا گیا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہسپانوی تھرلر فلم ایمیلیا پیرز نے 13 نامزدگیوں کے ساتھ دیگر تمام فلموں پر سبقت حاصل کی ہے، جبکہ فلم ویکیڈ 10نامزدگیوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر نمایاں ہے۔
آسکر 2025ایوارڈز کی بہترین فلم کے لیے اینورا، اے کمپلیٹ ان نون، کونکلیو، ڈیون: پارٹ ٹو، آئی ایم اسٹل ہیئر، نکل بوائز اور دی سبسٹنس کو نامزد کیا گیا ہے۔
بہترین بین الاقوامی فلم کی کیٹیگری میں آئی ایم اسٹل ہیئر (برازیل),دی گرل ود دی نیڈل (ڈنمارک),ایمیلیا پیرز (فرانس),دی سیڈ آف دی سیکرڈ فگ(جرمنی)اور فلو(لاٹویا)شامل ہیں۔
بہترین اینیمیٹڈ فلم کی دوڑ میں فلو، انسائیڈ آٹ ٹو، میموائر آف اے اسنیل، والیس اینڈ گورمٹ: وینجیئن موسٹ فال اور دی وائلڈ روبوٹ شامل ہیں۔
اسی طرح بہترین دستاویزی فلم کے لیے بلیک باکس ڈائریز نو ادر لینڈ پروسلین وار سانڈ ٹریک ٹو ا کوپ ڈی اٹیٹ اور شوگر کین نامزد ہوئی ہیںکارلا سوفیا کو بہترین اداکارہ کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا ہے جوکہ ایک ٹرانسجنڈر اداکارہ ہیں وہ آسکرز میں اس کیٹیگری کے لیے نامزد ہونے والی پہلی ٹرانس جینڈر ہیں۔
دیگر امیدواروں میں سنتھیا اریوو، مائیکی میڈیسن، ڈیمی مور اور فرنینڈا ٹورس شامل ہیںبہترین اداکار کی کیٹیگری میں ایڈریئن بروڈی، ٹموتھی شیلیمے، کولمین ڈومنگو، رالف فینیس اور سیبیسٹین اسٹین شامل ہیں۔
بہترین ہدایتکار کے لیے یاکیس آڈیئرڈ جنہوں نے ایمیلیا پیرز کی ہدایتکاری کی ہے, شان کوربے، کورالی فرگیٹ اور جیمز مین گولڈ نامزد ہیں۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل سے تعلقات فلسطینی ریاست کے قیام سے مشروط ہیں، سعودی عرب