70گاڑیوں پر مشتمل قافلہ

70گاڑیوں پر مشتمل اشیائے ضروریہ کا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا

ویب ڈیسک: 70گاڑیوں پر مشتمل اشیائے ضروریہ اور دیگر سامان کا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا ۔
تاجر رہنماء حاجی رؤف کے مطابق قافلے میں گھی ، آٹا، چینی، پھل، سبزیاں اور ادویات و دیگر ضروری سامان پر مشتمل گاڑیاں شامل ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ زیادہ گاڑیاں پہنچنے سے سبزیوں سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں قدرے کم ہوگئی ہیں جس کے بعد ٹماٹر روپے کلو سے 150روپے جبکہ پیاز 200میں ملنے لگا ہے ۔
شہریوں کے مطابق اسی طرح آمدورفت بحال رکھی گئی تو قلت و مشکلات کا خاتمہ ہوگا ۔
مقامی لوگوں نے شکوہ کیا کہ ڈیزل پٹرول و گیس کی گاڑیاں آج بھی نہیں پہنچ سکیں جس کے باعث شہر میں ہوٹل ریسٹورنٹ نانبائی اور پٹرول پمپ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے بند پڑے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پرنس رحیم آغا خان پنجم اسماعیلی کمیونٹی کے نئے روحانی پیشوا مقرر