ویب ڈیسک: ٹانک میں گزشتہ رات اغواء ہونے والے پولیس اہلکار کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔
ذرئع کے مطابق گزشتہ رات تھانہ صدر کی حدود گرہ شادا سے پولیس اہلکار اختر زمان کو گھر سے اغواء کیا گیا تھا جسے بعد میں فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا ۔
لواحقین کے مطابق مقتول پولیس اہلکار کی نعش کھیتوں سے برآمد کی گئی ہے جسے سکیورٹی خدشات کے باعث پولیس تاحال ریسکیو نہ کر سکی ۔
ذرائع کے مطابق نعش کو اٹھانے کے لئے نجی ایمبولینس روانہ کردی گئی ۔
