ویب ڈیسک: صوابی میں نامعلوم افراد کی پولیس گاڑی پر فائرنگ سے عدالت سے واپسی لائے جانے والے تین ملزمان جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ صوابی تھانہ چھوٹا لاہور کی حدود مین روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے پولیس گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس گاڑی میں عدالت سے واپس لائے جانے والے تین ملزمان جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ۔
ریسکیو 1122 کی ایمرجنسی ٹیموں نے لاشوں اور زخمی کو فوری طور ہسپتال منتقل کر یایا جبکہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
پولیس گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق والے شخص کی لواحقین نے مانکی سٹاپ میں لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اس موقع پر مظاہرین مانکی چوکی انچارج کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کررہے تھے ۔
فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والا وسیم منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار تھا ۔
