سکولوں میں تقریبات کا انعقاد

تعلیم کا عالمی دن : پشاور سمیت 4اضلاع کے سکولوں میں تقریبات کا انعقاد

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ، محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم حکومت خیبر پختونخوا اور ندا پاکستان کی جانب سے پشاور، نوشہرہ، صوابی اور ہری پور کے مختلف سرکاری سکولوں میں تعلیم کا عالمی دن جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
اس موقع پر تعلیم کو عام کرنے کے مقصد کے لئے مختلف تقریری مقابلے، کھیل کودواک کا بھی انعقاد کیا گیا، طلبہ و طالبات کے لیے منعقدہ دلچسپ تقریبات میں بچوں کو سکول بیگز تحفے میں دیے گئے۔
تمام سرگرمیاں ایک ہفتے تک ان چار اضلاع میں جاری رہیں،تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر سکولوں کے باہر بچوں کو بھی بلایا گیا، جنہوں نے ان پروگرامات میں بھرپور شرکت کی اور خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر والدین، اساتذہ کرام، پرنسپلز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرز بھی موجود تھے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسرز نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان پروگرامز کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ اس طرح کے پروگرامز بچوں میں خود اعتمادی کو بڑھا کر ان کی مجموعی ذہنی نشونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے خیبر پختونخواہ ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پروجیکٹ کی جانب سے سکولوں میں اضافی کلاس رومز کے قیام کے عمل کو بھی سراہا اور کہا کہ اس سے بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول کی فراہمی میں مدد ملے گی تاکہ وہ بہترین انفراسٹرکچر میں اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ:سکیورٹی اداروں کو ٹرانسپورٹرز کو ہراساں کرنے سے روک دیا گیا