ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا تعلیمی بورڈز کے زیرانتظام آئندہ امتحانات کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئیں، پرائیویٹ اور سرکاری امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا تعلیمی بورڈز کے زیرانتظام آئندہ امتحانات کیلئے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، اس سلسلے میں بورڈ حکام کی جانب سے پرائیویٹ اور سرکاری امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی ہدایت بھی کر دی گئی ہے۔
اس حوالے سے سنٹرز کو جاری ہونے والے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ بھرمیں میٹرک امتحانات پانچ مارچ کو کرانے کی تاریخ مقررہے، ان امتحانات کے دوران امتحانی ہالوں میں سخت سرویلنس کی ہدایت کی جاتی ہے۔
بورڈ حکام کے مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ امتحانات کی مانیٹرنگ کے لئے تمام ہالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے جائیں۔
