حماس مزید 4اسرائیلی خواتین آج رہا

جنگ بندی معاہدہ، حماس مزید 4اسرائیلی خواتین آج رہا کرے گا

ویب ڈیسک: غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران حماس مزید 4اسرائیلی خواتین آج رہا کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس مزید 4 اسرائیلی خواتین آج رہا کرے گا۔ حماس نے 4 اسرائیلی مغوی خواتین کے نام بھی جاری کر دیے ہیں۔
حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی سپاہی لیری الباگ، کرینہ ایریف ، ڈینئیل گلبوا اور نما لیوی کا نام ہفتے کو رہا ہونے والوں میں شامل ہے۔ دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے فلسطینی قیدیوں کی فہرست جلد جاری ہونے کا بھی امکان ہے۔
قیدیوں کے تبادلے میں اسرائیل کی جانب سے 180 فلسطینیوں کو رہا کیا جاسکتا ہے۔ یاد رہے غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد قیدیوں کے تبادلے کا سلسلہ جاری ہے، اس دوران حماس مزید 4اسرائیلی خواتین آج رہا کرے گا۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کا خط چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نےآئینی بینچ بھجوادیا