ویب ڈیسک: غزہ معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر ٹرمپ کی فریقین کو دھمکی، فریقین کو وعدہ خلافی کے نتائج بھگتنا ہونگے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ معاہدے پر عملدرآمد نہ ہونے پر فریقین کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ معاہدے پرعملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں فریقین نتائج بھگتنے کیلئے تیار رہیں۔
امریکی صدر نے حماس اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ معاہدہ میرے ایلچی سٹیووٹ کوف کی کوششوں کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتا۔ دوسری طرف ان کا کنہا تھا کہ ایران سے متعلق مسائل اس کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملے کے بغیر حل ہو جائیں گے۔
