پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ معاملات کے حل کے لئے حکومت کے ساتھ فراخدلی سے مذاکرات کرنے بیٹھے تھے، لیکن ہمارے مطالبات نظر انداز کر دیئے گئے ، حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتی، بیرسٹر گوہر

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ معاملات کے حل کے لئے حکومت کے ساتھ فراخدلی سے مذاکرات کرنے بیٹھے تھے، لیکن ہمارے مطالبات نظر انداز کر دیئے گئے ، حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔
جوڈیشل کمپلیکس کے باہر بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر 9 مئی اور 26 نومبر کے حوالے سے حکومت سے جاری مذاکرات میں کمیشن نہیں بننے تو پھر ہم نے حکومت کے ساتھ صرف ہائے ہیلو اور فوٹو سیشن کیلئے تو نہیں بیٹھنا۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے سامنے جو احتجاج ہوا تھا اس سے ریلیٹڈ ایک مقدمہ ہوا تھا، اس میں دہشت گردی کی دفعہ لگی تھی، اس میں درخواست ضمانت پر سماعت چل رہی ہے، بہت سارے وکلاء پر مقدمات ہوئے ہیں، اب چار تاریخ کی ڈیٹ پڑی ہے، جج ک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ انشاءاللہ امید ہے چار تاریخ کو یہ کیس ختم ہو جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام تر مسائل کے حل کیلئے مذاکرات بہترین راستہ ہے اور مذاکرات ہونے چاہئیں تھے، ہم نے بھی بڑی فراخدلی سے مذاکرات کی حامی بھری تھی، لیکن اس میں ہمارے مطالبات یکسر نظر انداز کر دیئے گئے، حکومت کی جانب سے غیر لچکدار روایہ اپنایا جا رہا ہے، جو کہ غیر مناسب ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جس طریقے سے سزائیں دی گئی ہیں، اسے کسی اور پہلو میں پرکھنے کی بجائے بانی پی ٹی آئی نے اعلان کیا تھا کہ ہم دو مطالبات رکھتے ہیں اور اس پر ہم مذاکرات کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات کا پہلا دور 23 دسمبر کو ہوا، دو جنوری اس کے بعد پڑھی ہے،پھر 16 جنوری تاریخ پڑی تھی، اس کے بعد انہوں نے ابھی 28 کیلئے رکھا لیکن 16 جنوری کو ہم نے ان کو یہ کہا تھا کہ اب آپ سات دن میں اعلان کریں کہ آپ کمیشن بنانے جا رہے ہیں یا نہیں۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کمیشن میں یہ بھی طے ہونا تھا کہ اس میں ججزکون ہیں، ٹی او ارز کیا ہوں گے وغیرہ وغیرہ، لیکن ان کی طرف سے کچھ بھی نہیں ہوا، کوئی قدم نہیں لیا گیا جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کی نیت ہی نہیں ہے کوئی کمیشن بنانے کی۔
یاد رہے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ معاملات کے حل کے لئے حکومت کے ساتھ فراخدلی سے مذاکرات کرنے بیٹھے تھے، لیکن ہمارے مطالبات نظر انداز کر دیئے گئے ، حکومت جوڈیشل کمیشن بنانے میں دلچسپی نہیں رکھتی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا پولیس شہداء پیکجز تاخیر کا شکار، لواحقین پریشانی کا شکار