وفاقی حکومت کی کارکردگی پر سوال

شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے وفاقی حکومت کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت کی کارکردگی تو سابق تحریک انصاف کی حکومت سے بھی بدتر ہے۔
شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عوام پاکستان کو زبردست رسپانس ملا ہے، پارٹی تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور بنا کسی سہارے آگے بڑھتی رہے گی، ان کا کنہا تھا کہ وفاقی حکومت کی کارکردگی پی ٹی آئی دور سے بھی بری ہے، حالانکہ وہ پہلی بار اقتدار میں آئے تھے جبکہ موجودہ وفاقی حکمرانوں کا یہ تیسرا ٹینور بنتا ہے۔
دوسری جانب سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہم کسی کی گود میں بیٹھ کر اقتدار میں نہیں آئیں گے، مسلم لیگ نے اپنا راستہ کھو دیا جبکہ پی ٹی آئی بہت بڑی جماعت بن گئی ہے۔ موجودہ مسلم لیگ نون تو نواز شریف کی بھی نہیں رہی ہے، آج تو بچوں، سمدھیوں اور بھائیوں کی حکومت آگئی ہے۔

مزید پڑھیں:  ہری پور میں دو موٹر سائیکلیں ٹکرا گئیں، ایک جاں بحق، ایک زخمی