ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں پاکستانی کرکٹر نظر انداز

ویب ڈیسک: آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر میں پاکستانی کرکٹر نظر انداز، کوئی پاکستانی کرکٹر اپنی بہترین کارکردگی سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو اس جانب متوجہ نہ کرا سکا کہ اسے ٹیم میں شامل کیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسلنے مینز ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر 2024 کا اعلان کردیا، ٹیم میں انگلینڈ کے 4، بھارت کے 3، نیوزی لینڈ کے 2، آسٹریلیا اور سری لنکا کا ایک ، ایک کرکٹر شامل جبکہ پاکستان کا کوئی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکا۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی اس منتخب کردہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کے سپرد کر دی گئی ہے، جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں بھارت کے جیسوال، جدیجا، جسپریت، انگلینڈ کے بین ڈکٹ، روٹ، ہیریبروک، سمتھ، کیوی کرکٹرز ولیمسن، ہینری، لنکن پلیئرز کامندو مینڈس بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔ یاد رہے کہ اس ٹیم میں 2024 میں ٹیسٹ کرکٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، لیکن اس دوران پاکستانی کرکٹرز کی کارکردگی کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :شینکی ڈھنڈ میں ڈوبنے والی بچی کی نعش 4روز بعد مل گئی