ویب ڈیسک: سعودی وزیر خارجہ کا دورہ شام کے دوران نئے سربراہ احمد الشرع سے ملاقات و اہم امور پر تبادلہ خیال، دو طرفہ امور پر خصوصی بات چیت کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کا دورہ شام کے دوران نئے سربراہ احمد الشرع سے ملاقات کا اہتمام کیا گیا، اس دوران شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ شام کی نئی انتظامیہ عالمی اور عوامی سطح پر درست اقدامات کررہی ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحمان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے کے لئے مزید بہتر فیصلوں کی ضرورت ہے، یاد رہے کہ سعودی وزیر خارجہ نے شام کے نئے سربراہ احمد الشرع سے ملاقات کے دوران اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ، اور دو طرفہ امور پر خصوصی بات چیت کی گئی۔
