امریکا اور یورپ نے روسی خدشات

امریکا اور یورپ نے روسی خدشات کو دور نہیں کیا، کریملن

ویب ڈیسک: روسی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا اور یورپ نے روسی خدشات کو دور نہیں کیا، یوکرین سے تصادم روس کی بقا کیلئے لڑی جا رہی ہے۔
ترجمان روسی ایوان صدرکریملن نے کہا کہ امریکی صدر یوکرین میں جنگ کے خاتمے کیلئے روسی صدر سے ملنا چاہتے ہیں، پیوٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کے انتظار میں ہیں، امید ہے امریکی صدر آئندہ کے لائحہ عمل کیلئےجلد رابطہ کریں گے۔
روسی ایوان صدر کے ترجمان کریملن کا مزیدکہنا تھا کہ امریکا اور یورپ نے روسی خدشات کو دور نہیں کیا جس کے باعث نیشنل سکیورٹی کا مسئلہ بنا۔

مزید پڑھیں:  یوم یکجہتی کشمیر، گلگت بلتستان اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور