ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا حکومت کا پشاور میں اسلحہ رکھنے پر نوٹس لیتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا پشاور میں اسلحہ رکھنے اور اس کی نقل و حرکت پر سخت نوٹس لیتے ہوئے فوری حرکت میں آنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بغیر پرمٹ کے اسلحہ رکھنے پر دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا۔
ڈی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے باعث کوئی بھی نا خوشگوار واقعہ پیش آ سکتا ہے۔
