ویب ڈیسک: پاراچنار میں سبزی اور فروٹ کی قیمتیں گر گئیں، لیکن دوسری جانب گھی اور چینی بدستور مہنگے داموں بیچے جا رہے ہیں۔ پاراچنار میں گھی اور چینی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، 15 کلو گھی 11 ہزار روپے، چینی کی بوری 12 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
دوسری جانب شہر میں ٹماٹر فی کلو 450 سے 150 روپے، پیاز 600 سے 250، مٹر 750 سے 250 روپے فی کلو پر آگئے، فروٹ کا بھی یہی حال ہے، مالٹے 600 روپے فی درجن سے 400، لیموں 800 روپے سے فی کلو 500 میں فروخت ہونے لگے ہیں۔ معمول کے مطابق نرخوں میں کمی کو دیکھ کر شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سبزی منڈی کے مطابق مزید گاڑیاں بھی آنے والی ہیں، جس سے نرخوں میں مزید کمی متوقع ہے، اگر اس طرح چند کانوائے مزید آجائیں تو لوگوں کی مشکلات میں کمی آجائے گی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہیں، آمد و رفت کے راستوں پر ترسیل کو اسی طرح بحال کیا جائے، پٹرول، ڈیزل اور ایل پی جی کا سخت بحران چل رہا ہے، اپل پی جی ، پٹرول اور ڈیزل کی کمی کو بھی پوری کی جانی چاہئے۔ یاد رہے پاراچنار میں سبزی اور فروٹ کی قیمتیں گر گئیں، لیکن دوسری جانب گھی اور چینی بدستور مہنگے داموں بیچے جا رہے ہیں۔ پاراچنار میں گھی اور چینی کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں، 15 کلو گھی 11 ہزار روپے، چینی کی بوری 12 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ضرورت کے مطابق شہریوں کو اشیاء ضرورت زندگی مل گئی ہے، چینی گھی اور آٹا قیمتیں آسمان پر کچھ موسمی تاجروں کی زائد منافع خوری تاحال جاری ہے۔ زندہ مرغی 1000 روپے سے 500 روپے جبکہ بھنا ہوا چکن 2 ہزار سے 1200 تک آگیا۔ تاجر برادری نے کہا ہے کہ مزید گاڑیاں بھی آنے والی ہے نرخوں میں مزید کمی متوقع ہے۔
