کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ

کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ کلاچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل خان بادشاہ شہید ہو گیا ہے۔
پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ارتکاب جرم کرنے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، علاقے میں نامعلوم افراد کا تلاش جاری ہے .

مزید پڑھیں:  گورنر خیبرپختونخوا کا سی ایم ایچ پشاور کادورہ ،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی عیادت کی