سکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن

سکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، گولہ بارود برآمد

ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن ، انٹیلی جنس بنیادوں پر ہونے والے اس آپریشن میں‌ 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں، آپریشن کے دوران گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے .
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ضلع خیبر کے علاقے باغ میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بنیادوں‌پر آپریشن کیا گیا، اس دوران سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے.
آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں عزیزالرحمان عرف قاری اسماعیل اور مخلص بھی شامل ہیں، آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کر لی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور بےگناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ خارجی دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔
یاد رہے کہ سکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں آپریشن انٹیلی جنس بنیادوں پر کیا گیا، اس آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں، آپریشن کے دوران گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے .

مزید پڑھیں:  شانگلہ، موٹر کار کھائی میں گرنے سے دو افراد جاں بحق