28جنوری کے مذاکرات کیلئے عمران خان

28جنوری کے مذاکرات کیلئے عمران خان نے اہم شرط رکھ دی

ویب ڈیسک: 28جنوری کے مذاکرات کیلئے عمران خان نے اہم شرط رکھ دی، بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی سے ملنے کے بعد 28جنوری کے مذاکرات میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ جنوری کے مذاکرات کیلئے عمران خان نے اہم شرط رکھ دی، انہوں نے ملاقات میں ہدایت کی ہے کہ ہم 28 جنوری کے مذاکراتی دور میں اس وقت تک نہیں بیٹھیں گے جب تک مذاکراتی کمیٹی اور بانی پی ٹی آئی کی ملاقات نہ ہو جائے۔
اڈیالہ جیل کے باہر انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی اس چیز سے باخبر ہیں کہ گولی چلی، فسطائیت کا ماحول ہے، ہمارے مطالبات کا مذاق اڑایا گیا۔
پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ بانی نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے لوگوں کو بتائیں کہ اس دن کیا ہوا، وہ کہتے ہیں گولی چلی نہیں، لیکن ہمارے شہداء ہیں اور لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ ہم 28 جنوری کے مذاکراتی دور میں اس وقت تک نہیں بیٹھیں گے جب تک مذاکراتی کمیٹی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یاد رہے 28جنوری کے مذاکرات کیلئے عمران خان نے اہم شرط رکھ دی، بانی پی ٹی آئی نے اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی سے ملنے کے بعد 28جنوری کے مذاکرات میں جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  مہمند میں معذور افراد کے مسائل کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد