عمران خان کا خیبرپختونخوا کی اپوزیشن

عمران خان کا خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں کو بھی ساتھ ملانے کا حکم

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی نظریں ابھی سے آنے والے انتخابات پر جم گئیں، اس حوالے سے عمران خان کا خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں کو بھی ساتھ ملانے کا حکم، انہوں نے پارٹی ممبران پر فوکس کرنے کا اشارہ دیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ابھی سے نئے انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تیاری شروع کر دی، اور اس سلسلے میں پارٹی رہنماوں سے کہا ہے کہ میں ایک ایک بندے کو نوٹ کر رہا ہوں، س دفعہ ٹکٹیں خود دونگا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئِی پنجاب کو بھی موبائلائز کرنے کا ٹاسک دے دیا، اس سلسلے میں امکانات ہیں کہ عالیہ حمزہ کو چیف آرگنائزر پنجاب بنایا جا سکتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ عمران خان کا خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں کو بھی ساتھ ملانے کا حکم سامنے آیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کراچی میں جی ڈی اے کے رہنماوں سے ملاقات کرینگے، اور اس حوالے سے عمران خان نے حکم دیا ہے کہ جی ڈی اے کے رہنماوں کو بھی ساتھ ملایا جائے گا۔
پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان نے ماہ رنگ بلوچ کیساتھ ملاقات کیلئے پارٹی رہنماوں کو حکم جاری کردیا، اور ان سے مسنگ پرسن کے مسئلے پر بات چیت کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، مزدہ ٹرک اور کار میں تصادم، 2خواتین سمیت 5افراد زخمی